اقرأ   اردو قاعدہ حصہ  دوم کی کچھ خصوصیات

میر شجاعت علی

اقرا اردو قاعدہ حصہ دوم

                راقم  نےکوشش کی ہےکہ اس اردو قاعدہ کوحتی   ٰالامکان جدید دور سے ہم آہنگ کرے۔اس قاعدہ کی چندخصوصیات جو اسےدیگر اردو قاعدوں سے منفردبناتی ہیں مندرجہ ذیل ہیں۔

۱۔اس قاعدہ میں تقریباً 320 الفاظ کا استعمال کیا گیاہے ۔ان الفاظ میں بھی پہلے بے جوڑ دوحرفی،تین حرفی،چار حرفی الفاظ اور پھراسی طرح جوڑ والے دوحرفی،تین حرفی، چار اور پانچ حرفی الفاظ کی ترتیب کا لحاظ رکھا گیا ہے تاکہ بچے آسانی سے اردو سیکھ سکیں۔

                ۲۔اس قاعدے میں مختصر اور آسان جملوں کو قلمبند کیا گیا  ہے اورجہاں تک ممکن ہوسکا کوشش کی گئی  کہ حصۂ اول میں اور پھر حصہ ٔدوم میں جوالفاظ  بچوں نے پڑھے ہیں ان ہی کو جملے میں استعمال کیا جائے ۔ 220 سے زیادہ جملے شامل کتاب ہیں۔ ان میں بھی پہلے متفرق جملے اور پھر ایک ہی عنوان پر جملوں کو تحریر کیا گیا ہے ۔

۳۔اس کے علاوہ دونظموں کی شمولیت سے یہ اردو کا ایک چھوٹا سا گلدستہ کہے جانے کا مستحق بن گیا ہے۔ امید ہے کہ اگر بچوں کو ’’اقرأ‘‘  اردو قاعدہ حصۂ اول اور دوم تفہیم کے ساتھ پڑھایا جائے تو ان شاء اللہ بچے اردو پڑھنا سیکھ جائیں گے۔

                قاعدہ اول کی طرح بچوں کی دلچسپی کا خیال رکھتے ہوئے  ہم نے  اس قاعدے کوبھی دلکش ، دیدہ زیب وجاذب نظر بنانے کی کوشش کی ہے ۔امید ہے کہ اس اردو قاعدہ کو اساتذہ کرام اور طلبائے عزیز پسند فرمائیں گے۔ آخر میں ذات علیم  و حکیم سےیہ دعا کہ اس قاعدہ سے طلبا ٫کما حقہ اورخاطر خواہ استفادہ کریں۔حقیر سے  اس مختصر سی خدمت کو شرف قبولیت عنایت فرمائے۔ 

0 Comments